Breaking News

6/recent/ticker-posts

Ankhein kaan aur Naak ۔ آنکھیں کان اور ناک ۔۔بقلم اُجالا نور

 "آنکھیں کان اور ناک "

بقلم اُجالا نور۔



رسول اللّه ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے :

"مسلمان وه ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں "

ہمارے معاشرے میں جتنے بھی شر پھیلتے ہیں ،وه سب زبان کی وجہ سے ہی پھیلتے ہیں ،زبان بہت خوبصورت عطیہ ءخدا خداوندی ہے ،ہم چاہیں تو اس سے اپنی زندگی کو جنت بنا لیں چاہیں تو جہنم ،چاہیں تو اپنی زبان کی مٹھاس سے لوگوں کو اپنا گروید ہ بنا لیں ،یا اسکی کڑواہٹ کی وجہ سے لوگوں کو خود سے دور کر دیں ، اپنی زبان کو قابو میں رکھیں اس سے نہ صرف آپ خود ذہنی تسکین محسوس کریں گے بلکہ دوسرے لوگ بھی سکون میں رہیں گے ،

اگر معاشرے میں سکون سے رہنا چاہتے ہیں تو اپنی آنکھیں لوگوں کے عیب دیکھنے سے بند کر لیں ، اپنے کانوں کو لوگوں کی برائیاں سننے سے بند کر لیں، بدقسمتی سے آج کل ہمارے معاشرے میں یہ برائیاں (غیبت کرنا ،عیب تلاش کرنا ، جھوٹ بولنا )بہت کثر ت سے پائی جاتی ہیں ، جبکہ قرآن پاک میں واضح طور پر ان سے منع فرمایا گیا ہے ،قرآن پاک کی سوره حجرات میں ہے :

"اے ایمان والو بہت بد گمانیوں سے بچو ،یقین مانو کہ بعض بد گمانیاں گناہ ہیں اور بھید نہ ٹٹولا کرو ،اور نہ تم میں سے کوئی کسی کی غیبت کرے ،کیا تم میں سے کوئی بھی اپنے مرده بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتا ہے ؟،تم کو اس سے گھن آئے گی ،اور اللّه سے ڈرتے رہو ،بیشک اللّه توبہ قبول کرنے والا مهربان ہے "

(حجرات ١٢) 

اور حدیث شریف کا مہفوم ہے ، "جو مسلمان دنیا میں کسی کے عیب چھپائے گا اللّه تعالیٰ قیامت کے دن اس کے عیب چھپائیں گے "

اول تو کسی کے عیب تلاش ہی نہ کرو اور اگر پتا چل جائیں تو ان پر پرده ڈال دو اور یوں ظاہر کرو کہ تمہیں کچھ پتا نہیں ، میں آپ کو ایک آنکھوں دیکھا واقعہ بتاتی ہوں کسی کے گھر میں لڑائی ہو رہی تھی وه لوگ چھت پر تھے ،ساتھ والے گھر صاف آواز آ رہی تھی اور صاف پتا چل رہا تھا کہ غلطی لڑکی کی ہے ، اگلے دن وه لڑکی اپنی همسائی کے پاس آئی تو تھوڑی ڈری ہوئی تھی ،لیکن همسائی نے نارملی سلام دعا کے بعد حال احوال پوچھا اور یوں ظاہر کیا کہ جیسے اسے کچھ پتا نہیں ہے ، وه لڑکی پرسكون ہو کر گھر چلی گئی ، مجھ سے رہا نہ گیا میں نے آپی سے پوچھا یار آپ کو تو سب پتا تھا پھر آپ نے ایسا کیوں ظاہر کیا تو وه آگے سے کہنے لگیں یار اجالا دیکھو ایک بندی پہلے ہی پریشان ہے ،ٹینشن میں ہے اب اگر میں بھی اس سے اس موضوع پر بات چھیڑ دیتی تو وه بیچاری اور پریشان ہو جاتی ،تو بہتر نہیں ہے کہ ہم لوگوں کو پریشان کرنے کی بجاۓ ان کی خوشی کا ذریعہ بن جائیں 

کیا ہی اچھا ہو کہ آج ہم سب کی یہی سوچ بن جاۓ ،اللّه پاک ہم سب کو آنکھوں ،کانوں اور زبان کے گناہوں سے بچائیں آمین 

کسی بشر میں ہزار خامی اگرچہ دیکھو تو چپ ہی رہنا 

کسی بشر کا جو راز پاؤ یا عیب دیکھو تو چپ ہی رہنا 

اگر منادی کو لوگ آئیں، تمہیں کریدیں ،تمہیں منائیں 

تمہاری ہستی کے گیت گائیں ،تمہیں کہیں کے بشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کر دو ، تو میری مانو چپ ہی رہنا 

جواز یہ ہے دلیل یہ ہے ،وه جانتا ہے ،وه دیکھتا ہے 

مگر وه چپ ہے 

اگر وه چپ ہے تو میری مانو چپ ہی رہنا 

#طالبہ دعا :اجالا نور

Post a Comment

1 Comments