Breaking News

6/recent/ticker-posts

Picture analysis by Fawad Fadi.

 Picture Mystery 

Analyze by Fawad Fadi.


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حضرت انسان اپنی پیدائش سے ہی اپنی ترقی کا سفر شروع کرتا ہے۔جسمانی پروان کے ساتھ ساتھ وہ ترقی کی راہوں پر بھی سفر کی ابتداء کرتا ہے۔جہاں کی راہیں مشکلات و مصائب سے بھری پڑی ہوتی ہیں۔رکاوٹوں کا ایک ناختم ہونے والا سلسلہ پیش آتا ہے، جسے عبور کرنے کے لیے حوصلے کی اشد ضرورت پڑتی ہے، زمانہ کی تیز و تند ہواؤں سے مقابلے کے لئے تیار رہنا پڑتا ہے۔۔۔۔

 دنیاوی تصویر پر نظر دوڑائی جائے تو ایک ایسے انسان کا مشاہدہ ملتا ہے جو اپنی ترقی و کامیابی کے لیے ایک منزل کی رخ متعین کرتا ہے مگر اس کی جانب سفر کے لیے وہ توشہ ہمت و حوصلہ نہیں رکھ پاتا۔بس اسے کامیابی کی ایک چاہ سے سرسری محبت ہوجاتی ہے مگر منزل متعین کرنے کے بعد اسکی نوعیت نہیں جانچ پاتا۔وہ اندازہ نہیں کر پاتا کہ یہ منزل کتنی کھٹن ہے، اسے طے کرتے ہوئے کہاں چھاؤں ملے گی اور کہاں پڑاؤ ڈالنا ہوگا۔۔۔۔۔الغرض وہ مصائب اور رکاوٹوں سے مقابلے کی ہمت ہار جاتا ہے۔پھر مایوسی اس کا شکار کرتی ہے اور غفلت و سستی کے توے پر جلا کر راکھ بنادیتی ہے چنانچہ پست ہمت بن جاتاہے اور ناکامیوں تلے دب جاتا ہے ۔

 جبکہ اسی دنیاوی تصویر کی دوسری رخ پر ایک انوکھا انسان سامنے آتا ہے، وہ انسان جو ترقی کے اس سفر میں اپنی زاد راہ حوصلہ رکھتا ہے۔راہزن کا خطرہ ہو تو ہمت کے اسلحہ سے مسلح ہوکر مقابلہ کرتا ہے۔حوادث زمان کی تپش پڑتی ہے تو حوصلہ و جواں مردی کی چھاؤں میں پڑاؤ ڈالتا ہے.منزل مقصود کا ہر طرف سے جانچ پڑتال کرتا ہے۔استقامت کو اس سفر کا وفادار دوست بنالیتا ہے۔منزل کی جستجو سینے میں ہر وقت گرم رکھتا ہے تو وہ ترقی کے اس ناخوشگوار سفر سے خوشگوار منزل تک پہنچ جاتا ہے اور تاریخ اسے اپنے اوراق میں کامیاب لوگوں کی فہرست میں شامل کرلیتی ہے۔

 "سٹیو جابز" کا یہ قول اس موقع پر ذکر کرنا ضروری سمجھوں گا کہ "99 فیصد لوگ اس 1 فیصد کے ملازم ہوتے ہیں جس نے ہمت نہیں ہاری ہوتی"

 #از_فواد_فادی

اپنی رائے کا اظہار کمنٹ سیکشن میں کریں آپ کو تصویر پر تجزیہ کیسا لگا؟



Post a Comment

2 Comments