Breaking News

6/recent/ticker-posts

Picture analysis by Ujala Noor.

 Picture Mystery

Analysis by Ujala Noor.


بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم 


کہا جاتا ہے کہ محنتی شخص کے سامنے پہاڑ بھی كنكر کی مانند ہے جبکہ کاہل شخص کے لئے كنكر بھی پہاڑ ہے ،یہ دنیا ہے یہاں ہر شخص کو دو مختلف حالتوں سے گزرنا پڑتا ہے ایسا نہیں ہوتا کہ کسی شخص کے حالات ہمیشہ ایک سے رہیں ،پریشانیاں اور آزمائشیں آتی رہتی ہیں لیکن اگر کوئی شخص ان کو اپنا درد سر بنا لے اور اپنے اوپر سوار کر لے تو وه پھر آگے نہیں بڑھ سکتا ،کامیاب نہیں ہو سکتا بلکہ وہی لوگ آگے بڑھتے ہیں جو محنت کرتے ہیں ،اگر آپ کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں تو اس سے آپ پریشان مت ہوں بلکہ حوصلہ رکھیں اور یقین رکھیں کہ آگے ایک سرپرائز آپ کا انتظار کر رہا ہے ، اس زندگی کو جینے کے لیے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے ،روشنیاں لانے کے لئے اندھیروں کو شکست دینا پڑتی ہے ،اگر آپ کو زندگی میں کبھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے تو اس کے بعد اس کو ٹینشن بنا کر اپنے اوپر سوار نہ کیجئے ورنہ وه ٹینشن آپ کو روند ڈالے گی بلکہ آپ ٹینشن ہی کو روند ڈالیں اور ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیے ،

"Every successful person has a painful story & every painful story has a successful ending ,,,

     So accept the pain & get ready for success "

ہمارے ایک ٹیچر تھے میٹرک میں ہمیں میتھ کروایا کرتے تھے (اللّه پاک انھیں صحت عافیت والی لمبی زندگی عطاء فرماۓ )وه کہا کرتے تھے 

"گرنا زوال نہیں گر کر سنبھلنا کمال ہوتا ہوتا ہے "

محنت کو اپنا شعار بنا لیجئے آپ کے راستے کی ہر رکاوٹ ہٹ جاۓ گی، اور آپ اپنی منزل کو پا لیں گے  

 محنت جاری رکھیں ،جدوجہد کرتے رہیں ایک دن آپ ضرور کامیاب ہوں گے ان شاء اللّه 

 

جزاكم اللّه خیرا 

از قلم : اجالا نور

اپنی رائے کا اظہار کمنٹ سیکشن میں کریں آپ کو تصویر پر تجزیہ کیسا لگا؟



Post a Comment

1 Comments