Breaking News

6/recent/ticker-posts

Insaniat by Aqsa Kanwal complete brief article..

آرٹیکل

عنوان: انسانیت

تحریر اقصٰی کنول


اسلام نے انسانیت کو ایک عبادت قرار دیا . ایک انسان ہو مگر اس میں انسانیت نہ ہو تو وہ اس ڈھانچے کے مترادف ہے کہ ہڈیاں ہوں اور جان نہ ہو .

ہمارے اسلام میں ایک بھاٸی کو مسکرا کر دیکھنے پر بھی اجر ملتا ہے . اسلام ہمیں صرف انسانوں کے ساتھ اچھا سلوک ہی نہیں بلکہ بے زبان جانوروں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے .

ایک کتا اگر ہمارے گھر کی دہلیز پر بھوکا مر گیا تو اس جیز کا جواب بھی ہم سے لیا جاۓ گا .

حتکہ جانور کو کھانا کھلانے پر ہم جنت کے حقدار بھی بن سکتے ہیں اور جانور کے بھوکا مرنے پر دوزخ کی آگ کا ایندھن بھی بن سکتے ہیں . اللہ تعالٰی نے ہر معاملے میں انسانیت کو ترجیح دی ہے ایک مسلمان کی پہچان ہی انسانیت سے ہوتی کہ اس کے دل میں سب کے لیے کتنی نرمی ہے .

پاکستان کے موجودہ حالات سے جو بات دیکھنے کو ملی ہے وہ یہ کہ ""انسانیت آج بھی زندہ ہے" سیلاب کی ذد میں آۓ لوگوں کی مد د کرنے کے لیے ایک نہیں دو نہیں بلکہ لاکھوں کے حساب سے لوک گھروں سے نکلے ہیں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر وہ لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے نکلے ہیں ہماری کتنی ہی بہنیں ہمارے لیے فخر کا باعث بنی ہوٸی ہیں جو خواتین کی مدد کرنے کو مَردوں کے شانہ بشانہ گھروں سے نکلی ہیں. ہمارا اسلام ہمیں اخوت و بھاٸی چارے کا درس دیتا ہے 

اور اللہ سے دعا ہے یہ اخوت و بھاٸی چارہ ہمیشہ قاٸم اور داٸم رہے (آمین)


اے گردشِ ایام ان طوفانوں سے گھبرانے والے ہم نہیں

کہ ہم کو بخشے ہیں حوصلے اس رب کی ذات 

السلام علیکم ۔۔ قرطاس اردو ادب کی جانب سے آپ کو یہ آرٹیکل کیسا لگا؟ ۔۔ اپنی رائے کا اظہار کمنٹ سیکشن میں کریں



Post a Comment

0 Comments