Picture Mystery
Analysis by Areeja tu Nisa Makhdoom.
کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہ کامل نہ بن جائے
موضوع: اشرف المخلوقات
از قلم: اریجتہ النساء مخدوم
دسمبر کا مہینہ تھا نور حرم اپنے خاندان کے ساتھ مری میں رہائش پذیر ہوئی ،بہت اداس رہنے لگی کیوں کہ اسکے ساتھ وہاں اسکی کوئی ہم جولی نہیں تھی دن گزرنے لگے وہ اسکول جانا شروع ہو گئی ایک دن واپسی پر ہلکی ہلکی سی برف کی پھوار شروع ہو گئی نور حرم نے سردیوں کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اچانک اسکی نظریں ایک درخت کی بلند شاخوں کو تکنے لگی۔جس میں دو بڑی گول مٹول آ نکھیں نظر آ نے لگی وہ شاخ اسکے قریب تھی اسنے پتے ہٹائے اور دیکھا وہاں ایک خوبصورت بلی سہمی ہوئی بیٹھی تھی۔اس نے ہاتھ بڑھایا تو بلی بھاگتی ہوئی اس سے جا لپٹی۔وہ اسے گھر لے آئی اور اپنی والدہ کو بلی کے متعلق بتایا اسکی والدہ انتہائی خوش ہوئی کہ انکی بیٹی کے اندر رحم دلی کا عنصر موجود ہے
نور حرم نے بلی کو آ گ کے سامنے سلایا تا کہ اسکو سردی نہ لگے پھر بھوک لگنے پر کھانا کھلایا دودھ پلایا اسطرح وہ دونوں آ پس میں دوست بن گئدونوں ایک باغ میں جایا کرتی اور وہاں بلی کی ملاقات ایک تتلی سے ہوئی تتلی نہایت خوبصورت دلکش رنگوں سے بھری نیلے رنگ سے مشہور تھی اپنے باغ کی ملکہ کہلائی جاتی تھی بلی نے اپنی نئی دوست نیلی تتلی سے ملاقات کروائی تتلی نے بتایا کہ اسکا دوست ایک سرخ گلاب ہے جو انتہائی خوبصورت ہے ایک دن کچھ لوگ وہاں آئے اور گلاب کو توڑنے کے منصوبے بنانے لگے تتلی نے پریشان ہوکر بلی اور اسکی دوست کو بتایا۔نور حرم کہنے لگی یہ تو اتنا بڑا مسئلہ ہی نہیں تم پھول کے قریب اڑتی رہو تمھارے خوبصورت رنگ دیکھ کر انسان سحر میں گرفتار ہوتا ہے۔تتلی نے ایسا ہی کیا اور وہ لوگ اسکی پیچھے بھاگتے بھاگتے باغ سے نکل گئے کچھ دیر کے بعد تتلی مہکتی ہوئی باغ میں داخل ہوئی اور نور حرم کا شکریہ ادا کیا اسطرح اب وہ چاروں دوست مل جل کر ہ ہنسی خوشی رہنے لگے
نتیجتاً: انسان کی نیت جب اچھی ہو تو اللہ پاک اس کے ساتھ کبھی برا نہیں کرتا اور اسکے ساتھ ایسے تعلق قائم کرواتا ہے جو اسے خوش رکھے جیسے نور حرم نے بلی کے ساتھ اچھا سلوک کیا اسے گھر لائی اسے مرنے کے لیے نہیں چھوڑا، پھر بلی نے تتلی کے ساتھ اور جب تتلی کے دوست پر مصیبت آئی تو سب نے مل کر مدد کی۔انسان اشرفلمخلوقات ہے جب اسکی نیت اچھی ہو اور دل میں کھوٹ نہ ہو دوسروں کا برا نہ چاہتا ہو تو بیشک اللہ پاک اسکے لیے تمام رستے آ سان فرما دیتا ہے اور اسکا رتبہ ہر چیز سے بڑھا دیتا ہے
اپنی آ خرت کو سنواریں رحم دلی کا مظاہرہ کریں اور رشتوں کو ترازو میں تولنے کے بجائے اعلیٰ ظرفی دکھائیں محبت سے پیش آ ئیں اور نفرتوں کو مات دیں۔اور دکھائیں کہ آ پ ہی اشرف المخلوقات ہیں نیکی کا رستہ دشوار لگتا ضرور ہے
لیکن نہایت پر سکون ہے
""کہنے کو یہ نا ممکن کہانی ہے لیکن ""
"سیکھنے کو بہت آ زمودہ با معنی ہے""
!!ختم شد!!
السلام علیکم ۔۔ قرطاس اردو ادب کی جانب سے آپ کو یہ آرٹیکل کیسا لگا؟ ۔۔ اپنی رائے کا اظہار کمنٹ سیکشن میں کریں۔۔
2 Comments
MASHALLAH, nice effort
ReplyDeleteکمال است
ReplyDelete