Breaking News

6/recent/ticker-posts

Picture analysis by Kanwal Makhdoom.

Picture Mystery. 

Analysis by Kanwal Makhdoom


.السلام علیکم!!

میں آج کی دی گئی اس تصویر کو اپنے دو نظریات کو لفظوں میں بیان کرنا چاہوں گی

  1___) ایک تو یہ ہم ایک ہی دنیا میں رہنے والے لوگ ایک ہی طرح کے انسان ہیں لیکن ہماری لکھی گئی قسمت کسی کو' گدا گر' اور کسی کو 'شہنشاہ ' بنا دیتی ھے ایک ساری زندگی محنت کے بوجھ تلے دبا رہتا ھے اور دوسرا مست مولا دنیا میں پھرتا رہتا ھے پھر بھی دنیا اسی کی ہی ھوتی ھے اسے ہی سلام کرتی ھے۔۔۔۔۔۔۔۔

2___) دوسرا نظریہ اگر مثبت رو سے دیکھا جائے تو محنت کا پھل ضرور ملتا ھے جیسے ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے آباؤ اجداد میں انھوں نے اپنی زندگیوں میں جتنی محنت کی ہم وہ کر نہیں پاتے ہم ٹکنالوجی کا استعمال کرنے والی جدید نسل ہیں ۔۔۔۔۔۔ہمارے بڑے اکثر مثالیں دیتے ہیں کہ ہماری پہلے والی نسلیں محنت کرتی ہیں اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے اور یہ سچ بھی ہے ہم جہاں رہتے جو فصل کھاتے ہیں وہ انہی کی محنت ھے ہم جو کریں گے وہ ہماری نسلوں کے لیے فائدہ مند ھو گا ایسے ہی نسل در نسل چلتا آرہا ھے کچھ نسلیں مشکلوں میں اپنی زندگی صرف کر دیتی ہیں اور کچھ آزاد ہو کر مزے سے گزار رہے ھوتے ھیں ۔۔۔۔۔۔

ان دونوں نظریات کے بعد بس یہی لکھنا چاہتی ھوں کہ اکڑ کر چلنا بھی زیب نہیں دیتا اور زیادہ جھک کر ملے تو یہ دنیا پیٹھ کا پائیدان بنا دیتی ہے۔۔

لیکن یہ بھی طے ھے ہمیں کسی نہ کسی چیز کی قربانی ضرور دینی ھوتی ھے دنیا آخرت میں وہی کامیاب ترین انسان جو خود کو قربان کرتا ھے اور سب سے زیادہ وقت کی قربانی ۔۔۔۔۔ہم بچپن سے دیکھتے ہمارے ابو لوگ دن رات محنت کرتے ہمیں اس دنیا میں چلنا سیکھاتے انکی محنت اور قربانیوں کی وجہ سے ہماری پہچان بنتی ۔۔۔ اللّٰہ پاک کسی کی محنت رائگاں نہیں جانے دیتا دنیا میں نہ سہی آخرت میں اجر ضرور ملتا اللّٰہ پاک آپ کا اور ہمارا حامی وناصر ہو آمین الٰہی آمین ♥️

ازقلم:کنول مخدوم ✍️

اپنی رائے کا اظہار کمنٹ سیکشن میں کریں آپ کو تصویر پر تجزیہ کیسا لگا؟

Post a Comment

0 Comments