Picture Mystery
Analysis by Kanwal Makhdoom
السلام علیکم!!
:: اک ایسا شہر بسانے کی آرزو ہے مجھے
جہاں پہ لوگوں کا مسلک فقط " محبت " ہو♥️
#آج ہماری تحریر کا عنوان "محبت" محبت ایسا خوبصورت جذبہ ھے جو سب کو مل بانٹ کے رہنا سیکھاتی ھے چاہے کوئی بھی جاندار ھو ۔۔۔۔۔
ہم پیدائشی طور پر نفرت کرنا نہیں سیکھتے ہمیں سیکھایا جاتا ھے تلخ رویے ،بدلتے لہجے ، طنز ، تنقید یہ سب نفرتوں کو ابھارتا ھے
عام طور پر تتلی کو اک لڑکی سے تشبیح دی جاتی ھے کہ لڑکی تتلی کی طرح نرم و نازک ھوتی ھے کہ اگر اس سے ذرا سی بے احتیاطی سے پکڑے تو وہ اڑنے کے قابل نہیں رہتی 🥀
ہم کسی کے اوپر زور زبردستی نہیں کر سکتے تتلیاں اڑتی پھرتی رہتی ہیں اس طرح ہم بلیوں کو گھر میں پالتے تو وہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ مانوس ھو جاتی ھیں ہمیں بھی ان سے لگاؤ اک محبت سی ھو جاتی ھے محبت کا تعلق صرف انسانوں سے نہیں ہوتا ہر وہ جاندار چیز جو سانس لیتی وہ بھی شامل حال ھے مگر ہر محبت کو بھی شرعی طور پر رکھا جائے تو
لیکن آج کل بلیوں کو ہر گھر میں پالنا ایک رواج سا بنتا جا رہا ھے جیسے ہماری زندگی کا ایک حصہ بن چکا ھو گھر میں کچھ کھانے کو ہو یا نہ ھو اس کا خیال رکھا جاتا ھے پہلے یہ زیادہ باہر کے ممالک میں ھوتا اب ہماری ملک میں ہر ایک کو بیماری سی لگ گئی میں کچھ دن پہلے ایک اسلامی وڈیو سن رہی تھی اس میں بتا رہے تھے کہ اتنی ہزاروں لاکھوں کی بلیاں لوگ پالتے ہیں کوئی ایران سے لا رہا ھے تو کوئی عراق سے انسانوں کے بجائے بلیوں کو ترجیح دیتے بلیوں کا اتنا خیال رکھا جاتا اور تتلی جیسی نازک لڑکیوں کی نا قدری کی جاتی،تتلیوں کے بجائے بلیوں کے نخرے اٹھائے جاتے ہیں انکے کھانے پینے کا خیال رکھا جاتاھے۔۔۔۔۔۔۔
اللّٰہ پاک ہمارے حالوں پر رحم فرمائے آمین ہر چیز ھو یا محبت ایک حد تک ہی اچھی لگتی ھے۔۔۔۔۔!!!!
ازقلم: کنول مخدوم ✍️
السلام علیکم ۔۔ قرطاس اردو ادب کی جانب سے آپ کو یہ آرٹیکل کیسا لگا؟ ۔۔ اپنی رائے کا اظہار کمنٹ سیکشن میں کریں۔

0 Comments