Breaking News

6/recent/ticker-posts

Picture analysis by Noor Amjad

 Picture Mystery.

Analysis by Noor Amjad.


اس تصویر کو دیکھتے ساتھ چند سیکنڈز میں جو امیج میرے مائنڈ میں بنی وہ ہے غریب اور امیر

غریب انسان کی ساری زندگی زمہ داریوں کے بوجھ تلے گزر جاتی ہے جوان ہوتے ہی ماں باپ کا سہارا بننا بہن کا جہیز اسکی شادی کے خرچے پھر اپنے لیے الگ کمرہ سامان اور بہت کچھ صرف یہی نہیں اصل ذمہ داری تو اب پڑتی ہے ان پہ ماں باپ کی بھی بیوی بچوں کی بھی..... ایک غریب انسان کے لیے بہت مشکل ہے بچوں کی فیس انکے کپڑے گھر کا راشن بجلی کے بل غریب انسان کی پوری ذندگی اپنے خاندان کی زمہ داریاں پوری کرتے گزر جاتی ہے وہ اپنا خون پسینہ ایک کر کے ہر کسی کی تمام ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے اور جب بُڑھاپے میں پہنچتا ہے تو ریسٹ کرنے کی بجائےبیٹی کی شادی انہی سب زمہ داریوں کے بوجھ تلے غریب کی زندگی بھی ختم ہو جاتی ہے مگر زمہ داریاں نہیں

اب بات کرتے ہیں امیر کی اسکو محنت تو کرنی پڑتی ہے لیکن اتنی نہیں بیٹا پڑھا لکھا جوان ہوا سیٹلڈ ہونے کے لیے باپ نے پیسے دیئے انویسٹ کیے اور کمائی سٹارٹ انکے لیے یہ سب مسئلے نہیں ہوتے اور جیسا زمانہ آج چل رہا ہے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جاتا ہے

اس میں بات قسمت کی بھی آتی ہے غریب اتنی محنت کر کے بھی مشکل سے گزر بسر کرتا ہے جب کہ امیر بہت کم محنت یا گھر بیٹھ کر بھی آسانی سے Luxury لائف گزار لیتا ہے

لیکن یہ صرف دنیاوی زندگی ہے آخرت میں ﷲ پاک نے ہمیں جو دیا ہے اس کا حساب بھی لینا ہے اور غریب لوگ امیر لوگوں سے ہزاروں سال پہلے جنت میں بھیج دیئے جائیں گے

نور امجد

اپنی رائے کا اظہار کمنٹ سیکشن میں کریں آپ کو تصویر پر تجزیہ کیسا لگا؟


Post a Comment

0 Comments